• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیدرلینڈز کا نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری پر عمل کرنے کا عندیہ

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

نیدرلینڈز نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری پر عمل کرنے کا عندیہ دیدیا۔ 

دی ہیگ سے نیدرلینڈز کے حکام کے مطابق ضرورت پڑنے پر عالمی فوجداری عدالت (آئی سی سی) کی جانب سے نیتن یاہو کی گرفتاری کے وارنٹ پر عمل کرنے کے لیے تیار ہیں۔

ادھر فرانس کی وزارت خارجہ نے نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری پر بیان میں کہا کہ پیرس کا ردعمل عالمی فوجداری عدالت کے اصولوں کے مطابق ہوگا۔

اسرائیل اور فلسطین کے پڑوسی ملک اردن نے نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا نیتن یاہو اور گیلنٹ کی گرفتاری کے آئی سی سی کے فیصلے پر عمل اور اس کا احترام ہونا چاہیے۔ 

امان سے اردنی وزیر خارجہ نے کہا فلسطین کے لوگ انصاف کے حق دار ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید