• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خوف و تعصب کے بغیر فرائض انجام دیں، چیف سیکریٹری کے پی کا افسران کے نام خط

چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا نے آئی جی، صوبائی سیکریٹریز اور کمشنرز کو خط تحریر کیا ہے۔ 

خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ تمام افسران پیشہ وارانہ ضابطہ اخلاق کی پاپندی کریں، قانون کو بغیر کسی خوف، حمایت یا تعصب کے برقرار رکھنا ہماری ذمہ داری ہے۔ قائداعظم محمد علی جناح کا پاکستان کے لیے وژن ہماری رہنمائی کی روشنی ہے۔

خط کے متن میں مزید کہا گیا کہ قائد اعظم نے فرمایا تھا کہ غیر سیاسی اور غیر جانبدار رہنا اور ثابت قدمی سے قانون کی حکمرانی کے لیے پرعزم رہنا ہے۔

چیف سیکرٹری کے پی کے خط کے مطابق عوامی اعتماد کے رکھوالوں کے طور پر ہم اس کے پابند ہیں۔ سیاسی منظر نامے سے قطع نظر غیر جانبداری سے اپنے فرائض سرانجام دیں۔ ہمارا حلف آئین اور ریاست کے لیے ہے، کسی سیاسی جماعت یا لیڈر کے لیے نہیں۔ 

خط کے متن کے مطابق آپ کو کسی سے متاثر نہیں ہونا چاہیے اور کسی بھی سیاسی جماعت یا فرد کے دباؤ میں نہیں آناچاہیے۔

خط کے مطابق حکومت جو بھی ہو آئین کے مطابق تشکیل دی گئی ہے، جو بھی وزیر اعظم بنتا ہے یا وزیر کا اقتدار میں آنا ہی آئینی راستہ ہے۔ اس حکومت کی وفاداری سے خدمت کرنا ہے۔

چیف سیکریٹری کے خط میں کہا گیا ہے کہ بے خوف اپنی ساکھ، اپنے وقار کو برقرار رکھنا ہے۔  سرکاری وسائل، اثاثوں، یا اختیارکا غلط استعمال کسی دباؤ یا لالچ میں نہ کریں۔

خط کے مطابق سرکاری حکام غیر سیاسی رہ کر آئین کی حکمرانی کی ذمہ داریاں نبھائیں۔ تمام سرکاری محکموں کے اہلکار کوئی دباؤ نہ لیں، کوئی بھی سرکاری املاک، سامان اور اتھارٹی کے استعمال پر دباؤ قبول نہ کرے۔

انھوں نے کہ کسی بھی سیاسی جماعت کی ڈائریکٹ یا ان ڈائریکٹ سپورٹ نہ کی جائے، ایسے اقدامات سے بحیثیت پبلک سرونٹ ہمارا احترام بڑھے گا۔احکامات نہ ماننے پر کار روائی کی جائے گی۔

قومی خبریں سے مزید