لندن (این این آئی)سابق وزیراعظم نواز شریف کے بیٹے حسن نواز کا دیوالیہ پن 29 اپریل 2025 کو ختم ہوجائے گا‘ذرائع کے مطابق یہ ٹیکس کاتنازع ہے‘ کسی جرم، دھوکا دہی یا منی لانڈرنگ کی تحقیقات نہیں ہورہیں، یہ کسی جرم، دھوکا دہی کامعاملہ نہیں،سول کیس ہے۔ ترجمان برطانوی محکمہ ٹیکس کے مطابق تمام آپشنزختم ہونے پر حسن نواز کو دیوالیہ قرار دینے کیلئے لندن ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔ترجمان برطانوی محکمہ ٹیکس نے بتایا کہرازداری کے قوانین کے سبب حسن نواز کے کیس کی تفصیلات شیئر نہیں کرسکتے۔برطانوی محکمہ ٹیکس ایچ ایم آر سی اور حسن نواز کے درمیان ٹیکس کے تنازع کی رقم 10 لاکھ پاؤنڈ سے کم ہے۔