• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یاسر نواز دوسری شادی کے خواہش مند کیوں ہیں؟ ”ہنسنا منع ہے“ دیکھیں

کراچی (جنگ نیوز) ٹی وی اور فلم انڈسٹری کے نامور اداکار اور ہدایتکار یاسر نواز نے کہا ہے کہ ہر لڑکے کا دِل کرتا ہے کہ وہ دوسری شادی کرے۔ اِن خیالات کا اظہار اُنہوں نے ”جیونیوز“ کے شو ”ہنسنا منع ہے“ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ایک سوا ل کے جواب میں اُنہوں نے بتایا کہ لوگوں کے فیملی ڈاکٹر ہوتے ہیں مگر ایسا لگتا ہے میں، ندا اور دانش ”ہنسنا منع ہے“ کے فیملی گیسٹ بن گئے ہیں۔ حاضرین میں موجود ایک نوجوان نے پوچھا آپ ہمیشہ حسین اور نوجوان لڑکیوں کے ساتھ اداکاری کرتے ہیں کیا آپ کو اداکاری کرنے کیلئے اپنی عمر کی خواتین نہیں ملتی؟۔ اس کا یاسر نواز نے کیا جواب دیا کہ پورا ہال قہقہوں سے گونجتا رہا؟۔ ناظرین تمام احوال جمعہ کی شب11بجکر5منٹ پر دیکھ سکیں گے۔ میزبان تابش ہاشمی ہیں۔
ملک بھر سے سے مزید