• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلگت بلتستان اور سنکیانگ میں 5سالہ شراکت داری ہونی چاہئے، احسن اقبال

اسلام آباد (آئی این پی / اے پی پی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان اور چینی صوبے سنکیانگ کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون سے سی پیک میں ایک نئے باب کا اضافہ ہو گا، گلگت بلتستان اور سنکیانگ کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون اور شرکت داری کیلئے پانچ سالہ منصوبہ ہونا چاہئے، پاکستان میں اکنامک زونز کے قیام کیلئے چین کے تجربے سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔ وہ بدھ کو چینی صوبہ سنکیانگ کے ایک کاروباری وفد سے ملاقات میں گفتگو کررہے تھے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ سی پیک کی کامیابی کے لئے ضروری ہے کہ پاکستان اور سنکیانگ کے درمیان علاقائی روابط قائم ہوں، سی پیک چین اور پاکستان کی دوستی ہمالیہ کی بلندیوں سے ستاروں کی اونچائی تک لے جانا چاہتے ہیں۔ وفاقی وزیر نے سنکیانگ صوبے سے کمیونسٹ پارٹی کے سیکرٹری زونگ کے دورے پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ان کے دورے سے پاکستان اور سنکیانگ کے درمیان مضبوط تعاون کی بنیاد رکھی گئی تھی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ سی پیک منصوبے کی کامیابی کے لئے ضروری ہے کہ دونوں ممالک کے لوگوں کے ایک دوسرے سے روابط ہوں۔
تازہ ترین