کراچی (اسٹاف رپورٹر) چوتھے ٹی ٹوئنٹی بلائنڈ کرکٹ ورلڈکپ کی ٹرافی کی رونمائی کی رنگارنگ تقریب جمعے کو لاہور کے الحمرا ہال میں ہوئی، ٹیموں کے کپتانوں نے وزیرکھیل ملک فیصل کھوکھر اور چیئرمین پی بی سی سی سید سلطان شاہ کے ہمراہ ٹرافی رونمائی کی۔ اس موقع پر کشمیر، گلگت بلتستان سمیت ملک کے چاروں صوبوں کے ثقافتی رقص پیش کئے گئے۔ آسٹریا سے خصوصی طور پر آئیں بلائنڈ ادریانہ گالانی نے آواز کا جادو جگایا۔ سلیم اکبر قریشی اور طارق محمود کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ دیے گئے۔ تقریب میں شریک ٹیم کے کھلاڑیوں، آفیشلز ودیگر نے شرکت کی۔