کراچی(اسٹاف رپورٹر)پرتھ جمعہ کو شروع ہونے والے بھارت آسٹریلیا ٹیسٹ کے پہلے دن 17 وکٹیں گر گئیں۔ ایسا آسٹریلیا کی طویل ٹیسٹ تاریخ میں ایسا پہلی بار ہوا ہے ۔ بھارتی بیٹرز پہلی باری میں 150 رنز پر ڈھیر ہوگئے، جواب میں کھیل کے اختتام پرآسٹریلیا کے سات کھلاڑی 67رنز پر پویلین لوٹ چکے تھے۔