ملتان(سٹاف رپورٹر)انرویل ڈسٹرکٹ 343 کے چیئرمین مسز شاھین معظم خاکوانی نے کہا ہے کہ مستحق اور نادار افراد کی خدمت ہمارا مذہبی فریضہ ہے ،ہمیشہ ہسپتال کی ضروریات کو پورا کرنے کی کوشش کرتے ہیں ہسپتالوں میں زیر علاج مریضوں کی تیمارداری اور ان کو سہو لیات فراہم کرنا ہمارا فرض ہے ۔ ان خیالات کا اظہار اُنھوں نے انرویل ڈسٹرکٹ 343 کی طرف سے چلڈرن ہسپتال میں ڈائیلاسز وارڈز کے مریضوں کے لیے کے لیے دو ʼانفیوژن پمپس عطیہ کر نے کے موقع پر کیا۔