ملتان(سٹاف رپورٹر) تعلیمی بورڈ ملتان نے ہرقسم کی ادائیگیوں کے لئے آئی بی ایم نمبر لازمی قرار دےدیا اس سلسلے میں سیکرٹری بورڈ خرم قریشی نے مراسلہ جاری کیا ہے کہ تمام قسم کی ادائیگوں ،بلوں پر مکمل بینک اکاؤنٹ نمبر / آئی بی اے این ڈیٹا کی فراہمی لازمی ہے۔ ان لوگوں کو کوئی ادائیگی نہیں کی جائے گی جن کا درست اور مکمل بینک اکاؤنٹ نمبر / آئی بی اے این ڈیٹا اس دفتر کو فراہم نہیں کیا گیا ہے ۔