ملتان(سٹاف رپورٹر) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ غزہ میں ہونے والے ظلم و بربریت نے اسرائیل کو پوری دنیا کے سامنے بے نقاب کر دیا ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ بار روم میں " آزادی فلسطین وکلاءکنونشن" سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم ہمیشہ فلسطینیوں اور عالم اسلام کے لیے امید کی کرن رہی ہے، فلسطین کی عوام پاکستان کی طرف دیکھ رہی ہے، ہمیں خود بھی بیدار ہونا ہو گا اور اہل اقتدار کو بھی جھنجھوڑنا ہو گا، عزہ میں ہونے والے ظلم و بربریت کو رکوانے کے لیے آخری حد تک جانا ہو گا، اسرائیل ایک کھلا دہشت گرد ہے جو ساری دنیا کی مخالفت کو کسی خاطر میں لانے کو تیار نہیں، اسرائیل اور پاکستان میں موجود دہشت گرد ایک ہی سوچ کے عکاس ہیں اور ان کا ایک ہی علاج ہے، وکلاءکنونشن سے صوبائی صدر جنوبی پنجاب ڈاکٹر عمران مصطفی کھوکھر ،سید عارف حسن شاہ ، مرزا عزیز اکبر بیگ،وسیم ممتاز،ایوب بزدار،یحی ممتاز،اللہ دتہ کاشف بوسن،بابو نفیس انصاری،سیدہ بشری نقوی یونس خان،سلمان قریشی، خواجہ ندیم مدنی صدیقی،زاہد بلال قریشی،ملک عامر علی وینس،ملک اسماعیل سنی بچہ،قاری طاہر فیضی ،سید منور شاہ،عبدالقیوم قریشی،صدیق قریشی و دیگر نے خطاب کیا۔