• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منشیات فروشی کے الزام میں 8افراد گرفتار،شراب اور چرس برآمد

ملتان( سٹاف رپورٹر ) پولیس نے منشیات فروشی کے الزام میں 8افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔بستی ملوک پولیس نے ملزم اکرم سے20لیٹر شراب،ملزم قاسم عرف کاشی سے1200گرام چرس ،کوتوالی پولیس نے ملزم ساجد سے 500گرام چرس ،ملزم عمران سے1150گرام چرس ،بدھلہ سنت پولیس نے ملزم شمشاد الرحمن سے 5لیٹر شراب،شاہ رکن عالم پولیس نے ملزم عدنان سے5لیٹر شراب،ملزم اشفاق سے5لیٹر شراب،دہلی گیٹ پولیس نے ملزم منیر سے10لیٹر شراب برآمد کرلی پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔گلگشت پولیس نے سیل کو ڈی سیل کرکے کام جاری رکھنے کے الزام میں دوافراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔پولیس نے اغوا کے مختلف واقعات کے الزام میں نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔پولیس نے آکڑہ پرچی جوا کی پرچیاں فروخت کرنے کے الزام میں ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔پولیس نے غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں پانچ افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔پولیس نے 15پر جھوٹی اطلاعات کرنے کے الزام میں پولیس نے دوافراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔حرم گیٹ پولیس کو محمد شریف نے 15پر جھوٹی اطلاع کرکے ارتکاب جرم کیا جبکہ سٹی جلالپور پولیس کو محمد صابر نے اطلاع دیہ سرکاری مشینری کو نامعلوم ملزمان نے نقصان پہنچایا موقع پر پہنچ کر تصدیق نہ ہوسکی پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔
ملتان سے مزید