ملتان(سٹاف رپورٹر)ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے جنرل سیکرٹری سید عارف حسن شاہ نے وکلاء کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ اگر کسی بھی وکیل کو گرفتار کیا گیا تو ملتان بار خاموش نہیں بیٹھے گی اور پر زور احتجاج کریں گے اور تمام دفاتر کا گھیراؤ کرنے سے گریز نہیں کریں گے پر امن احتجاج ہر شہری کا حق ہے لیکن یہ کیا تماشہ ہے کہ جب کوئی احتجاجی کال آتی ہے تو وکلاء کی گرفتاریاں شروع ہوجاتی ہیں ملتان انتظامیہ ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے باز رہے۔