شکارپور (نامہ نگار) پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کی قیادت میں کراچی سے اسلام آباد جانے والے قافلے کو شکارپور کے قریب پولیس کی جانب سے روکنے اور کارکنان کو گرفتار کرنے کی شکایات کی گئیں. واقعے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے پی ٹی آئی کارکنان نے قومی شاہراہ پر دھرنا دیا. دھرنے کے باعث دونوں جانب ٹریفک معطل ہونے سے قومی شاہراہ پر گاڑیوں کی قطاریں لگ جانے کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ اس موقع پر حلیم عادل شیخ و دیگر رہنماؤں نے میڈیا کو بتایا کہ پی ٹی آئی کے پرامن قافلے پر پولیس نے گولیاں برساکر انہیں منتشر کیا. قافلہ کراچی سے ہوتا ہوا مختلف شہروں سے گزرا لیکن کہیں بھی کوئی بدمزگی پیدا نہیں ہوئی لیکن شکارپور میں داخل ہوتے ہی قافلے پر گولیاں برساکر ذاتی نفرت کا اظہار کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ قافلے میں شامل بسوں کے ٹائر برسٹ کرکے ہمارے کارکنان کو گرفتار کیا گیا ہے۔