• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈکیتی و چوری کی متعدد وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے اور قیمتی سامان سے محروم

ملتان(سٹاف رپورٹر ) شہر اور گرد و نواح میں ڈاکووں کی لوٹ مار جاری متعدد وارداتوں میں شہری لاکھوں کی نقدی سمیت دیگر قیمتی سامان سے محروم ہوگئے ۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ تھانہ ممتاز آباد کے علاقے قاسم پور نہر وسیم سے دو ڈاکو اسلحہ کی نوک پر 25ہزار چھین کر فرار،تھانہ بستی ملوک کے علاقے تول پلازہ کے قریب ملک ناصر سے دو نامعلوم ملزمان گن پوائنٹ پر30ہزار و دوموبائلزفونز لوٹ کر لے گئے ،تھانہ کینٹ کے علاقے رشید احمد سے دومسلح نے 7ہزار ودوموبائلزفونز چھین لیے ،تھانہ صدر جلالپور کے علاقے بھٹی موڑ احمد یار سے دو ڈاکو اسلحہ کے زور پر 1لاکھ 25ہزار سمیت موبائل لوٹ کر فرار،تھانہ قطب پور کے علاقے ناگ شاہ چوک عدنان سے دو مسلح ملزمان 1لاکھ ،موٹرسائیکل و موبائل لے گئے ،گارڈن ٹاون محمد آصف دو نامعلوم ملزمان 80ہزار و موٹرسائیکل چھین کر فرار،تھانہ مخدوم رشید کے علاقے محمد شہباز سے دو ملزمان 7ہزار و بائیک سے محروم کرگئے ،تھانہ راجہ رام کے علاقے واہی رکھی محمد عارف سے چار مسلح ڈاکو 32ہزار و موبائل لوٹ کر فرارہوگئے۔پولیس نے ڈکیتی و چوری کے الزام میں 28مقدمات درج کرلیے ۔تھانہ بی زیڈ کے علاقے زعیم سے نامعلوم ملزمان موبائل چھین کر فرار،تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقے سعد عبدالروف سے مسلح ملزمان نقدی13ہزار لے گئے ،تھانہ مخدوم رشید کے علاقے ربنواز سے نقدی چھین لی ،تھانہ شاہ شمس اور ممتاز کے علاقوں سے موٹرسائیکل سوار ملزمان وسیم شفیع اور محمد معین سے جھپٹا مارکر موبائلز فونز چھین کر لے گئے جبکہ شاہد احمد ، محمد ندیم ،وقار ظفر ،عتیق ،شاہد حسین ، محمد عابد ، محمد بلال ، کوثر ناز،مظفر ، اعجاز ، طارق ، فیصل سرور ، فضل الرحمن ،محمد اصغر ،معاذ اقبال ، شاز علی ،مستاق احمد ،محمد نعمان ،آصف علی ،علی رضا ،شہزاد،وارث علی ،محمد اسلم ، ناصر محمد عاصم، گلزار ھسین ،محمد علی، عطا الرسول ،اکبر،خادم حسین محمدکاشف ،شاہد سمیر اوع ذوالفقار علی کے گھروں سے لاکھوں کی نقدی ،طلائی زیورات ،موٹرسائیکلیں ،موبائلزفونز سمیت دیگر قیمتی سامان چوری ہوگئے پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درجکرکے کارروائی شروع کردی۔
ملتان سے مزید