• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی کا ملتان سے کوئی قافلہ روانہ نہ ہوسکا ، دھنوٹ میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر کئی افراد گرفتار

ملتان (سٹاف رپورٹر) پی ٹی آئی کے آج 24 نومبر کے احتجاج کے سلسلے میں ملتان سے کارکنوں کو کوئی بھی قافلہ روانہ نہ ہوسکا ۔ بہت قلیل تعداد میں کارکن اپنے طور پر احتجاج میں شرکت کے لئے گئے تاہم پی ٹی آئی عہدے داروں اور اراکین کی جانب سے کوئی بھی سرگرمی دیکھنے میں نہیں آئی۔نہ تو اس سلسلہ میں کارکنوں کو متحرک کرنے یا احتجاج میں لے جانے کے لئے کوئی اجلاس ہوا اور نہ ہی ان کو لانے لے جانے کے لئے کوئی بندوبست کیا جاسکا ۔ دھنوٹ سے نامہ نگار کے مطابق پولیس نےدفعہ 144کی خلاف ورزی پر 40 سے زائد افراد کو گرفتار کر لیا۔
ملتان سے مزید