• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نشتر ہسپتال کے ایم ایس، ڈاکٹروں اور سٹاف کی معطلی کے خلاف احتجاج

ملتان(سٹاف رپورٹر) نشتر ہسپتال کے ڈائیلسز یونٹ میں پچیس مریضوں کے ایچ آئی وی میں مبتلا ہونے کے معاملے پرایم ایس سمیت نیفرالوجی ڈیپارٹمنٹ کے چھ ڈاکٹروں اور ایک ہیڈ نرس کو معطل کئے جانے اورپولیس کی جانب سے ہراساں کئے جانے پر نشتر ہسپتال کے ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل سٹاف کی مختلف تنظیموں کی جانب سے بھرپور احتجاج ، 48گھنٹے میں معطل کئے گئے ڈاکٹروں نرس کی بحالی ،نئی انکوائری کمیٹی قائم کر کے اصل ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کر دیا ،بصورت دیگر پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں احتجاج کی دھمکی دی گئی ہے۔
ملتان سے مزید