ملتان ( سٹاف رپورٹر) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ غزہ کی صورتحال اس بات کی متقاضی ہے کہ فلسطینیوں کے حق میں اور اسرائیلی ظلم و بربریت کے خلاف بات کی جائے ، سیاسی عدم استحکام معاشی تباہی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ملتان میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، صوبائی صدر جنوبی پنجاب ڈاکٹر عمران مصطفی کھوکھر ،خواجہ ندیم مدنی صدیقی،ملک عامر علی وینس،قاری طاہر فیضی ،محمد افضل خان سعیدی ، سید منور شاہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔