ملتان( سٹاف رپورٹر) تھانہ بی زیڈ کے علاقے موضع درانہ ننگانہ کے قریب پولیس مقابلہ، ڈکیتی اور دوران واردات قتل کرنے سمیت درجنوں وارداتوں میں مطلوب ملزم محمد نعیم عرف کاشف زخمی حالت میں گرفتار، پولیس ترجمان کے مطابق پولیس تھانہ بی زیڈ نے موضع درانہ ننگانہ نزد ہنڈا شورروم کے قریب ناکہ بندی کی ہوئی تھی اسی دوران 02 موٹر سائیکل 125 دکھائی دیے جس پر 03 افراد سوار تھے،پولیس نے موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیاجنہوں نے رکنے کے بجائے پولیس پر فائرنگ کر دی ، جوابی فائرنگ میں 1 ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا جو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہو گیا تھا زخمی حالت میں گرفتار ملزم کی شناخت محمد نعیم عرف کاشف سکنہ باواصفرا کے نام سے ہوئی۔