ملتان(سٹاف رپورٹر)یونیسکو کے ایک اعلیٰ سطح کے وفد نے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ جنوبی پنجاب کا دورہ کیاجس کا مقصد ملتان اور بہاولپور میں خواجہ سرا طلبہ کے لیے یونیسکو کے پہلے سے جاری منصوبوں میں"سائیکو سوشل سپورٹ" اور "تکنیکی و پیشہ ورانہ تربیت" کا آغاز کیا جاناہے۔ اس منصوبے کے تحت خواجہ سرا طلبہ کو کوکنگ، ٹیلرنگ، آئی ٹی، اور بیوٹیشن جیسے اہم شعبوں میں تربیت فراہم کی جائے گی تاکہ انہیں باعزت روزگار کے مواقع میسر ہوں۔