• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احتجاج، اسلام آباد کیساتھ پورا پنجاب بھی بندش کا شکار، لیاقت بلوچ

لاہور(نمائندہ خصوصی) نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے سعودی عرب سے آئے پاکستانیوں کے وفد سے گفتگومیں کہاہے کہ پی ٹی آئی احتجاج پر راولپنڈی،اسلام آباد ہی نہیں پورا پنجاب بندش کا شکار ہے یہ ساری صورت حال ملکی معیشت کے لیے بھی نقصان دہ ہے۔پی ٹی آئی کو حکومت سے اختلاف اور پُرامن احتجاج کا آئینی جمہوری حق حاصل ہے۔انہوں نے کہاکہ اندرونی سیاسی بگاڑ کو پاکستان کے عالمی تعلقات خراب کرنیکا ذریعہ نہ بنایا جائے ،پہلے امریکہ اور اب سعودی عرب کے بارے میں پی ٹی آئی قیادت نے جذباتی اور غیرحکیمانہ رویہ اختیار کیا ہے۔انکاکہناتھاکہ کرم پارا چنار میں فسادات خوفناک شکل اختیار کرگئے ہیں ،وفاقی، صوبائی اور سیکورٹی اداروں کی مکمل ناکامی عوام کیلئے عذاب ہے۔کرم سدہ اور پارہ چنار کے تمام قبائل اور مسالک کے درمیان امن اور صلح کے لیے بااختیار جرگہ تشکیل دیا جائے ادھرگزشتہ روز امیر جماعت پنجاب وسطی جاوید قصوری دس روزہ دورے پر ایران روانہ ہو گئے ۔
لاہور سے مزید