لاہور(خبرنگار) تحریک انصاف لاہور کی میڈیا کوآرڈینیٹر زیبا ناز نے بتی چوک پر کارکنوں اور پولیس سے بات چیت کرتے ہوئےکہا ہےکہ حکمرانوں نے خودہی پورا پاکستان بند کر دیاہے ، بانی پی ٹی آئی کے ڈر سے ان پر لرزہ طاری ہے۔ شریفوں اور زرداریوں نے چند حواریوں کے ہمراہ پورا ملک اغوا کر رکھا ہے۔