• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طبی مسائل کا شکار کسی پولیس ملازم کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا ،آئی جی

لاہور(کرائم رپورٹرسے)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے مختلف سنگین بیماریوں کا شکار پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ کو طبی اخراجات کیلئے مزید 24 لاکھ روپے جاری کر دیئے ہیں ۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ منڈی بہاؤالدین کے سب انسپکٹر محمد مہدی کو ٹانگ کی میجر سرجری کیلئے 09 لاکھ روپے ، ملتان کی لیڈی کانسٹیبل سونیا اختر اورلاہور کی لیڈی کانسٹیبل ناہید سلیم کو طبی اخراجات کیلئے 03 لاکھ روپے فی کس جاری۔ ڈی ایس پی راجہ فیاض الحق کو اہلیہ کے علاج کیلئے اڑھائی لاکھ روپے دئیے گئے۔ سرگودھا کے سب انسپکٹر محمد یعقوب کو 02 لاکھ، سب انسپکٹر شاہد محمود خان اور سینٹری ورکر سید ذوالفقار علی کو طبی اخراجات کیلئے 01 لاکھ روپے فی کس دئیے گئے ۔ ریٹائرڈ انسپکٹر منظور احمد اور سب انسپکٹر نور خان کو علاج معالجے کیلئے 01 لاکھ روپے فی کس دئیے گئے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ طبی مسائل کا شکار کسی پولیس ملازم کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔
لاہور سے مزید