لاہور(پ ر)بینک آف پنجاب نے سموگ سے زیادہ متاثرہ18اضلاع کی تمام برانچز میں صارفین اور ملازمین کی صحت کے تحفظ کیلئےائیر پیوریفائرنصب کرنے کا اعلان کیا ہے۔بی اوپی بینکنگ انڈسٹری کا پہلا بینک بن گیا جس نے ماحولیاتی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے حفاظتی اقدامات نافذ کر کے ایک ذمہ دار کارپوریشن ہونے کا ثبوت دیا ہے۔بینک کے صدر اور سی ای او ظفر مسعود نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ باقی ادارے بھی ہماری پیروی کریں گے۔