• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکے، چوریاں، مختلف علاقوں میں لوٹ مار، شہری رقم سمیت قیمتی سامان سے محروم

لاہور(کرائم رپورٹرسے)شہر کے مختلف علاقوں میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے ، زیورات ،موبائل فونز، موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت قیمتی سامان چھین لیا گیا۔ وحدت کالونی میں سبحان الٰہی سے 1لاکھ 95ہزار روپے اور موبائل فون،نصیر آباد میں خالد بھٹی سے 1لاکھ 85ہزار روپے اور موبائل فون،اسلام پورہ میں عبدالطیف سے 1 لاکھ 80 ہزار روپے، موبائل فون اور دیگر سامان،گارڈن ٹاؤن میں ریاض الحق سے1 لاکھ 70ہزار روپے اور موبائل فون،راوی روڈ میں نصراللہ سے 1 لاکھ 65 ہزار روپے اور موبائل فون،نوانکوٹ میں نصیر اللہ سے 1 لاکھ 60 ہزار روپے، موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔ڈیفنس اور سندر سے گاڑیاں جبکہ گرین ٹاؤن، بادامی باغ اور فیکٹری ایریا سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔
لاہور سے مزید