• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انسداد سموگ کارروائیاں ،60دکانیں، مارکیٹس اور شاپنگ مال سیل

لاہور(خصوصی رپورٹر،خبرنگار) مارکیٹس کو 8 بجے اور ریسٹورنٹس کو رات 10 بجے بند کروانے کے حکم پر عملدرآمد کیلئے ضلعی انتظامیہ رات گئے تک متحرک،گزشتہ 24 گھنٹوں میں خلاف ورزی پر 92 دکانوں، مارکیٹس اور شاپنگ مال کو بند کروایا گیا اور 60 دکانیں، مارکیٹس اور شاپنگ مال سیل کئے گئے، 10 دکانیں، مارکیٹس اور شاپنگ مال کو 60 ہزار روپے کے جرمانے کیے گئے۔ اسسٹنٹ کمشنر سٹی نے 477 مقامات کی چیکنگ کی اور دوران چیکنگ کوئی خلاف ورزی نہ پائی گئی. اسسٹنٹ کمشنر کینٹ نے ,7 اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن نے 12 . اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ نے5 اور اسسٹنٹ کمشنر شالیمار نے 20 . اسسٹنٹ کمشنر راوی نے 10 , اسسٹنٹ کمشنر علامہ اقبال ٹاؤن نے 29 , اسسٹنٹ کمشنر واہگہ نے 10 . اسسٹنٹ کمشنر نشتر نے 16 , اسسٹنٹ کمشنر صدر نے 7 خلاف ورزیوں پر کارروائی کی۔ڈپٹی کمشنر موسیٰ رضا نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ سموگ کے تدارک کیلئے کوشاں ہے اور شہری ضلعی انتظامیہ سے تعاون کریں۔
لاہور سے مزید