لاہور ( جنرل رپورٹر ) ینگ نیوروسرجن فورم پاکستان کے انتخابات مکمل،پنجاب انسٹیوٹ آف نیورو سائنسز کے ڈاکٹر اسد شاہ جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے۔ ڈاکٹر خضر حیات جوائنٹ سیکرٹری، ڈاکٹر جہانزیب فنانس سیکرٹری اور ڈاکٹر واجد انفارمیشن سیکرٹری کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ انتخابات کا عمل 37 ویں سالانہ نیشنل نیوروسرجری کانفرنس میں ہوا۔صحافیوں سےگفتگو میں نو منتخب جنرل سیکرٹری نے کہا ʼʼہمارا مقصد پاکستان میں نیوروسرجری کی تربیتی معیار کو بہتر بنانا ہے۔