لاہور(خبرنگار)شیعہ علماءکونسل وسطی پنجاب کے انتخابات کا مرحلہ مکمل ہو گیا۔ صوبائی کونسل کے ارکان نے کثرت رائے سے سید ساجد حسین نقوی کو صوبائی صدر منتخب کر لیا۔صوبائی کونسل کا اجلاس جامعہ منہاج الحسین جوہرٹاؤن میں ہوا۔ مرکزی نائب صدر علامہ سبطین حیدر سبزواری نے نو منتخب صدر سے حلف لیا۔ اس موقع پر سید صفی الحسنین شیرازی، شہباز نقوی ، بابر عباس نقوی اور دیگر موجود تھے۔