• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرفراز بگٹی نے بلوچستان میں ٹارگٹڈ آپریشن کا اعلان کردیا


وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے بلوچستان میں ٹارگٹڈ آپریشن کا اعلان کردیا۔ ان کا کہنا ہے کہ جہاں تخریب کاروں کے کیمپ ہیں وہاں آپریشن ہوگا، آپریشن کی مخالفت کرنےوالی جماعتیں بتائیں اس کے علاوہ کیا حل ہے۔

کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سرفراز بگٹی نے کہا کہ مصور کاکڑ کی بازیابی کیلئے حکومت ہر ممکن کوشش کررہی ہے، مصور کاکڑ میرے بچوں کی طرح ہے،  بلوچستان میں آپریشن ٹارگٹڈ ہوگا۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ جہاں تخریب کاروں کےکیمپ ہیں وہاں آپریشن ہوگا، آپریشن کی مخالفت کرنے والی جماعتیں بتائیں اس کے علاوہ کیا حل ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کی تبدیلی کی افواہوں پر یقین نہیں رکھتا، جب تک ایوان کا اعتماد مجھ پر ہے میں وزیر اعلیٰ رہوں گا۔

قومی خبریں سے مزید