• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان و بیلاروس کے وزرائے خارجہ کا دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کا عزم

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے بیلاروس کے وزیرخارجہ میکسم ریزینکوف نے ملاقات کی ہے جس میں پاک بیلاروس دو طرفہ اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزرائے خارجہ نے صدر بیلاروس کے دورہ پاکستان کے پروگرام پر تبادلہ خیال کیا۔

انہوں نے بتایا کہ ملاقات میں پاکستان اور بیلاروس کے تعلقات کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا جبکہ دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطح کے دوروں پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔

ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ اس موقع پر صدر بیلاروس کے دورے کو دو طرفہ تعلقات کے فروغ کا باعث قرار دیا گیا۔

قومی خبریں سے مزید