• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیڈی ڈفرن اسپتال میں صوفی نائٹ کا انعقاد، صابری برادران نے پرفارم کیا


لیڈی ڈفرن اسپتال میں صوفی نائٹ کا انعقاد، صابری برادران نے پرفارم کیا، صوفی نائٹ کا مقصد اسپتال میں صحت کی سہولیات جاری رکھنے کیلئے فنڈز اکٹھا کرنا تھا۔

صابری برادران کی قوالی اور صوفیانہ کلام کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

لیڈی ڈفرن اسپتال سندھ کا پہلا میٹرنٹی اسپتال ہے جو 125 سال سے پسماندہ طبقے سے تعلق رکھنے والی ماؤں اور نومولود بچوں کو صحت کی سہولیات مفت فراہم کر رہا ہے۔

اسپتال میں جاری صحت کی سہولیات کا تسلسل جاری رکھنے کیلئے درکار فنڈز جمع کرنے کیلئے صوفی نائٹ کا اہتمام کیا گیا جس میں صابری برادران کی قوالی اور صوفیانہ کلام کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

صوفیانہ کلام اور قوالی کا ذکر صابری برادران کے بغیر نامکمل ہے۔ 2016 میں امجد علی صابری کو کراچی میں قتل کیا گیا تو لگا خاندان کی یہ روایت آگے نہ بڑھ پائے گی لیکن ان کے بیٹے مجدد امجد صابری کو فن قوالی ورثے میں ملا ہے وہ اپنے دادا حاجی غلام فرید صابری کی تخلیقات کی لازوال روح کو اپنے منفرد انداز میں پیش کرتے ہیں۔

ان کی آواز وہی روحانی تعلق پیدا کرتی ہیں جس کی وجہ سے صابری برادران عالمی رحجان بنے۔

صوفی نائٹ کا بنیادی مقصد پسماندہ طبقے سے تعلق رکھنے والی ماؤں اور بچوں کو بنیادی صحت کی سہولیات اور غذائی ضروریات کی مفت فراہمی کیلئے درکار فنڈز اکٹھا کرنا تھا۔

قومی خبریں سے مزید