• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیلی وزیراعظم کی گرفتاری نہیں، موت کی سزا کا حکم دینا چاہیے، آیت اللّٰہ خامنہ ای


ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای کا کہنا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی گرفتاری نہیں، موت کی سزا کا حکم دینا چاہیے۔

عالمی فوجداری عدالت کے فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے ایران کے سپریم لیڈر نے کہا کہ لوگوں کے اجتماع، گھروں، اسپتالوں پر بم مارنا فتح نہیں جنگی جرائم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گرفتاری وارنٹ کافی نہیں نیتن یاہو کی سزائے موت کے وارنٹ جاری ہونے چاہئیں۔

آیت اللّٰہ خامنہ ای نے کہا کہ غزہ، لبنان میں دشمن کی جیت نہیں ہوئی، دشمن غزہ اور لبنان میں کبھی نہیں جیت سکے گا۔

خیال رہے کہ عالمی فوجداری عدالت نے گذشتہ ہفتے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے گرفتاری وارنٹ جاری کیے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید