پاکستان کے دورے پر آئے بیلاروس کے وزیر توانائی اسلام آباد میں لوک ورثہ پہنچے اور روایتی رکشے کی سواری کی۔
وزیر توانائی جام کمال نے بیلاروسی وزیر کو پاکستان کے روایتی رکشے کا تعارف کروایا۔
بیلاروسی وزیر نے پاکستانی ہاتھ سے بنے رکشے کو سراہا اور ڈیزائن کی تعریف کی۔
وزیر تجارت جام کمال خان نے بیلاروس کو رکشے برآمد کرنے کی پیشکش کی۔
خیال رہے کہ بیلاروس کے وزیرخارجہ کی زیر قیادت 68 رکنی اعلیٰ سطح کا وفد گزشتہ روز پاکستان پہنچا تھا، وفد میں بیلاروس کی کابینہ کے اہم وزراء سمیت معروف کاروباری شخصیات اور سرمایہ کار شامل ہیں۔