• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کانسٹیبل مبشر نے فرض کی ادائیگی کے دوران شہادت کا بلند رتبہ پایا، محسن نقوی

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

وفاقی وزیر داخلہ نے ہکلہ کے قریب مظاہرین کے تشدد سے شہید پولیس کانسٹیبل مبشر کو خراج عقیدت پیش کیا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے شہید کانسٹیبل مبشر کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔ 

انکا کہنا تھا کہ کانسٹیبل مبشر نے فرض کی ادائیگی میں شہادت کا بلند رتبہ پایا، محسن نقوی نے مظاہرین کے تشدد سے پولیس کانسٹیبل مبشر کی شہادت پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

انھوں نے کہا تشدد کرنے والے مظاہرین کو قانون کی گرفت میں لایا جائے گا۔ ذمہ دار عناصر کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کریں گے۔ ہماری تمام تر ہمدردیاں شہید پولیس کانسٹیبل مبشر کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔ 

محسن نقوی نے کہا ہم شہید کانسٹیبل مبشر کے اہل خانہ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔

قومی خبریں سے مزید