کراچی ( اسٹاف رپورٹر)کرنسی مارکیٹ، انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 10پیسے تک اور اوپن مارکیٹ میں 2پیسے تک بڑھ گئی ،یورو کی قیمت میں 1.73روپے تک اور پاؤنڈ کی قیمت میں89 پیسے تک کا اضافہ، فاریکس ایسوسی ایشن کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پیر کو روپے کے مقابلے پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید 10پیسے کے اضافے سے 277.60 روپے سے بڑھ کر 277.70 روپے ہو گئی لیکن قیمت فروخت 10پیسے کی کمی سے 277.95 روپے سے کم ہو کر 277.85روپے ہو گئی۔