کراچی ( اسٹاف رپورٹر)گولڈ مارکیٹ، سونے کی قیمت میں 4300روپے فی تولہ کی کمی، چاندی بھی 50روپے فی تولہ سستی ہو گئی، تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 43ڈالر فی اونس کی کمی سے 2715ڈالر سے کم ہو کر گولڈ 2672 ڈالر فی اونس پر آگئی ہے ،عالمی مارکیٹ میں کمی کے باعث مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 4300 روپے فی تولہ کی کمی سے 2 لاکھ 78 ہزار 400 روپے فی تولہ اور 10گرام سونے کی قیمت 3657 روپے کی کمی سے 2لاکھ 38ہزار 683 روپے ہو گئی ہے جبکہ چاندی کی قیمت 50 روپے فی تولہ کی کمی سے 3400 روپے فی تولہ ہو گئی۔