• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت کا مذاکرات کا صرف ایک مقصد ہے کہ کوئی اور لاش نہ گرے: طلال چوہدری


مسلم لیگ ن کے سینیٹر طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ حکومت کا مذاکرات کا صرف ایک مقصد ہے کہ کوئی اور لاش نہ گرے۔

’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی ساری ڈیڈ لائنز ناکام ہوئی ہیں، ان کی آخری کال بھی ناکام ہو گئی۔ 

 طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کرم کے معاملے پر گورنر خیبر پختون خوا سے رابطے میں ہے، اس معاملے پر پہلا فرض صوبائی حکومت کا ہے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ ملک کے مسائل پر پی ٹی آئی کی بے حسی ماضی میں بھی اسی طرح تھی، بانئ پی ٹی آئی اپنی انا کو قومی مفادات سے بڑا سمجھتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ بغاوت کامیاب نہیں ہونے دی جا سکتی، احتجاج کا اعلان ہمیشہ اسی وقت ہوتا ہے جب کوئی دوست ملک پاکستان آیا ہوتا ہے۔

طلال چوہدری کا یہ بھی کہنا ہے کہ ریاست سے لڑنا ناممکن ہے، ریاست نے ان کی ہر کال ناکام بنا کر دکھائی، پی ٹی آئی سیاسی رویہ اختیار کرے، یہ جو مرضی کریں، این آر او نہیں ملے گا، نہیں ملے گا۔

قومی خبریں سے مزید