• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس کانسٹیبل کے جاں بحق ہونے کے مقدمے میں بانیٔ پی ٹی آئی اور دیگر نامزد

فائل فوٹو بشکریہ اے ایف پی
فائل فوٹو بشکریہ اے ایف پی

راولپنڈی میں ہکلہ انٹرچینج کے قریب پولیس کانسٹیبل کے جاں بحق اور زخمی ہونے کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

پولیس کی مدعیت میں مقدمہ تھانہ ٹیکسلا میں درج کیا گیا ہے جس میں بانیٔ پی ٹی آئی، عمر امین گنڈاپور، سالار خان کاکڑ اور شاید خٹک نامزد ہیں۔

مقدمے میں انسدادِ دہشت گردی ایکٹ سمیت 14 دفعات شامل ہیں۔

ایف آئی آر کے مطابق حملہ آور ملزمان ٹیئر گیس گن، ربڑ بلٹس گنز اور اسلحہ سے لیس تھے، ملزمان نے پولیس افسران اور اہلکاروں پر ڈنڈوں اور پتھروں سے حملہ کیا۔

ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی کی، ملزمان کی شیلنگ کے باعث پولیس منتشر ہوئی، ملزمان نے کانسٹیبل مبشر حسن کو زخمی کیا اور لال وین میں اغواء کر کے لے گئے۔

اس حوالے سے درج کی گئی ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ ملزمان کے حملے میں کانسٹیبل عدنان، رئیس اور نعیم بھی زخمی ہوئے، بعد میں اطلاع ملی کہ ملزمان کانسٹیبل مبشر حسن کو ہکلہ پل کے نیچے پھینک کر فرار ہو گئے ہیں۔

ایف آئی آر کے مطابق کانسٹیبل مبشر حسن کو اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکا۔

قومی خبریں سے مزید