گورنر خیبرپختون خوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکاروں کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی۔
پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہید اہلکاروں کے اہل خانہ اور ساتھیوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔
فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ 9 مئی کے ماسٹر مائنڈز آج بھی ریاست پر حملہ آور ہیں، رینجرز اہلکاروں پر گاڑی چڑھانا ریاست دشمن ٹولے کے مشن کا حصہ ہے۔
خیبرپختون خوا کے گورنر نے مزید کہا کہ خیبر پختون خوا میں دہشت گردوں کو بسانے والی جماعت اسلام آباد میں دہشت گردی کر رہی ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملک دشمن جماعت کی سہولت کاری کرنے والے تمام جرائم میں برابر کے شریک ہیں۔