• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ میں بارشیں، طوفانی ہواؤں سے ہیتھرو ایئر پورٹ پر طیارہ ڈگمگا گیا

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

برطانیہ میں طوفان برٹ سے بدترین سیلابی صورتِ حال کے سبب نظامِ زندگی تاحال درہم برہم ہے جبکہ مزید بارشوں کی پیش گوئی بھی کی گئی ہے۔

برطانوی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق طوفان کے سبب برطانیہ اور ویلز میں سیلابی صورتِ حال سے روڈ، اور ریل نیٹ ورک متاثر ہے جبکہ طوفانی ہواؤں کے باعث لندن کے ہیتھرو ایئر پورٹ پر لینڈنگ کرتا طیارہ ڈگمگا گیا۔

محکمۂ موسمیات نے آج اور کل ساوتھ انگلینڈ، ساوتھ ویلز میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کر رکھی ہے۔

برطانوی محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ طوفان برٹ کے آنے سے قبل پیش گوئی کے ساتھ متعدد انتباہات جاری کیے جا چکے تھے۔

میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ویلز میں سیلاب کی 6 وارننگز جبکہ نارتھمپٹن شائر میں سیلاب سے زندگی کو خطرے کی وارننگ برقرار ہے۔

برطانیہ میں طوفان برٹ کے باعث ہونے والے مختلف واقعات میں 5 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید