مصر کے ساحلی علاقے مارسا عالم کے قریب سیاحوں کی کشتی ڈوب گئی، 16 مسافر تاحال لاپتہ ہیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثے کے وقت کشتی پر 44 افراد سوار تھے، جن میں سے 28 افراد کو بچا لیا گیا ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق اس حادثے میں ڈوبنے والے 12 غیر ملکی سیاحوں سمیت 16 افراد کی تلاش جاری ہے۔
گورنر ریڈ سی ریجن کا کہنا ہے کہ ابتدائی رپورٹ میں حادثے کی وجہ ایک بڑی لہر کا کشتی سے ٹکرانا بتایا جا رہا ہے۔
حادثے سے قبل مصری محکمۂ موسمیات نے بحیرۂ احمر میں بلند لہروں اور خراب موسم کی وارننگ بھی جاری کی تھی۔
حکام کا کہنا ہے کہ کشتی میں کسی قسم کے تکنیکی مسائل نہیں تھے۔