• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ونٹر بجلی سہولت پیکیج پر نیپرا کی عوامی سماعت مکمل

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں وفاقی حکومت کے بجلی صارفین کےلیے ونٹر پیکیج پر جمع درخواست پر عوامی سماعت مکمل ہوگئی۔

نیپرا اعلامیے کے مطابق ونٹر بجلی سہولت پیکیج پر سماعت کی درخواست پاور ڈویژن کی طرف سے کی گئی، عوامی سماعت چیئرمین نیپرا کی زیر صدارت ہوئی۔

نیپرا کے مطابق وفاقی حکومت نے ونٹر پیکیج کا اعلان دسمبر سے فروری 3 ماہ کےلیے کیا ہے، گزشتہ سال کے مقابلے میں اضافی بجلی یونٹ کی قیمت 26 روپے 7 پیسے مقرر کی گئی۔

اعلامیے کے مطابق ونٹر بجلی سہولت پیکیج کا اطلاق کےالیکٹرک سمیت ملک بھر کےلیے ہونا ہے، نیپرا کی طرف سے اسٹیک ہولڈرز کی آراء اور ڈیٹا کی مزید جانچ پڑتال کے بعد تفصیلی فیصلہ جاری ہوگا۔

نیپرا اعلامیے کے مطابق ونٹر پیکیج کے تحت گزشتہ سال کے مقابلے میں اضافی یونٹ 26 روپے7 پیسے کا ہوگا، گھریلو صارفین کو کم سے کم 11 روپے 42 پیسے فی یونٹ بچت ہوگی۔

اعلامیے کے مطابق ونٹر پیکیج سے گھریلو صارفین کو زیادہ سے زیادہ اضافی استعمال پر 26 روپے یونٹ کی بچت ہوگی جبکہ صنعتی صارفین کو کم سےکم اضافی استعمال پر 5 روپے 72 پیسے یونٹ اور زیادہ سے زیادہ اضافی استعمال پر 15 روپے 5 پیسے یونٹ بچت ہوگی۔

قومی خبریں سے مزید