پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک افغان سرحد سے خوارج کے ایک گروہ نے دراندازی کی کوشش کی، سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 3 خوارج ہلاک ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ خوارج کا گروہ شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل سے داخل ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ پاکستان بار بار مؤثر بارڈر مینجمنٹ کیلئے کہہ چکا ہے، سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ امید ہے افغان عبوری حکومت اپنی سرزمین خوارج کو استعمال کرنے نہیں دے گی۔
صدر مملکت آصف زرداری اور وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاک افغان بارڈر پر دراندازی ناکام بنانے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔