انسپکٹر جنرل (آئی جی) اسلام آباد علی ناصر رضوی نے کہا کہ ہائیکورٹ کے حکم پر ہر صورت میں عمل کروانا ہے۔
آئی جی اسلام آباد نے پولیس افسران اور اہلکاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شرپسندوں سے اسلام آباد کو فوری خالی کروانا ہے۔
انھوں نے پولیس افسران اور اہلکاروں کا حوصلہ بلند کرتے ہوئے مزید کہا کہ کسی شرپسند کے ساتھ کوئی نرمی نہ برتی جائے، قانون کے مطابق کارروائی کریں۔
آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ جن کی ایما پر یہ سب کچھ ہو رہا ہے ان کو فوری گرفتار کریں گے۔
انکا کہنا تھا کہ شرپسندوں نے پولیس پر فائرنگ کی، ہمارے کئی جوان زخمی ہیں۔ احتجاج کی آڑ میں غیر ملکی شرپسند عناصر جتھے میں موجود ہیں۔ غیر ملکی شرپسندوں کی نشاندہی کر کے ان کا قلع قمع کرنا ہے۔
دریں اثنا آئی جی اسلام آباد نے ڈی چوک پر پولیس کے تازہ دم دستے بھجوا دیے۔