• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

28 ستمبر کے مقدمے میں بانی پی ٹی آئی کے ریمانڈ میں 6 روز کی توسیع

فائل فوٹو
فائل فوٹو

28 ستمبر کے مقدمے میں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ریمانڈ میں 6 روز کی توسیع کردی گئی، انہیں 28 ستمبر کے مقدمے میں 5 روزہ جسمانی ریمانڈ کے بعد پیش کیا گیا۔

بانی پی ٹی آئی کے خلاف راولپنڈی کے تھانہ نیو ٹاؤن میں 28 ستمبر کا مقدمہ درج کیا گیا، بانی پی ٹی آئی پر الزام ہے کہ انہوں نے کارکنوں کو پرتشدد احتجاج پر اکسایا، مقدمے کے مطابق احتجاجی مظاہرین نے سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا اور پولیس پر پتھراؤ کیا۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کیس کی سماعت کی۔

پبلک پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے بانی پی ٹی آئی کے مزید 15 دن کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی، عدالت نے بانی پی ٹی آئی کا مزید 6 روز کا جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے انہیں 2 دسمبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی تفتیش کے عمل میں تعاون نہیں کر رہے، وہ شامل تفتیش ہونے سے انکاری ہیں، ان کے عدم تعاون سے تفتیش آگے نہیں بڑھ رہی، پولیس نے 28 ستمبر کے احتجاج سے متعلق شواہد اکٹھے کیے ہیں، بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقاتوں کا ریکارڈ بھی حاصل کیا گیا۔

 بانی پی ٹی آئی کے وکلاء نے مزید ریمانڈ کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ان پر صرف الزام ہے کوئی برآمدگی نہیں ہوئی، بانی پی ٹی آئی کے خلاف مقدمہ مفروضات پر مشتمل ہے۔

قومی خبریں سے مزید