• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی کے مظاہرین واپس چلے جائیں، وزیر اطلاعات کا انتباہ

 
وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ : فوٹو فائل
وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ : فوٹو فائل

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ ریاست کے صبر کا امتحان نہ لیا جائے، ریاست کا صبر ختم ہونے کا انجام بھیانک ہوتا ہے۔

 اسلام آباد میں گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ پی ٹی آئی کے مظاہرین واپس چلے جائیں، بشریٰ بی بی لاشیں گرانے کی منصوبہ بندی کر کے آئی ہیں۔

 وزیر اطلاعات نے کہا کہ پولیس اور رینجرز کے شہداء کا خون کس کے ہاتھ پر تلاش کریں؟ بیلاروس کے صدر کے دورے کو یہ سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں، ریاست فسادیوں کے مقاصد پورے نہیں ہونے دے گی۔

عطا تارڑ نے مزید کہا کہ مظاہرین میں اجرت پر لائے گئے مزدور اور افغان شہری موجود ہیں۔

واضح رہے کہ آج پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کا احتجاج تیسرے روز میں داخل ہو گیا ہے۔

اسلام آباد میں ڈی چوک اور اطراف میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی اور ڈی چوک کی طرف بڑھنے والوں کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

ریلی کی قیادت کرنے والوں کو بھی گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی قیادت میں پی ٹی آئی کا مرکزی قافلہ جی 11 پہنچ گیا، پولیس اور پی ٹی آئی کارکنان نے ایک دوسرے پر زیرو پوائنٹ پل پر آنسو گیس سے شیلنگ کی، پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے پولیس پر پتھراؤ بھی کیا گیا۔

قومی خبریں سے مزید