• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی میں 5 روز بعد معمولاتِ زندگی بحال

فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا
فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کا احتجاج ختم ہونے کے بعد راولپنڈی میں 5 روز بعد معمولاتِ زندگی بحال ہو گئے، فیض آباد انٹرچینج کو ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے مری روڈ کو جزوی بحال کرنے کی ہدایت کر دی۔

مری روڈ پر کنٹینرز ہٹانے کا کام جاری ہے جبکہ ڈبل روڈ اور آئی جے پی روڈ کو بھی ٹریفک کے لیے بحال کر دیا گیا۔

اسلام آباد ایکسپریس کی طرف جانے والے راستے بھی کھول دیے گئے اور مری روڈ پر 5 روز سے بند کاروباری مراکز بھی کھل گئے۔

راولپنڈی میں پبلک ٹرانسپورٹ اور بس اڈے بھی کھول دیے گئے۔

شہر میں موبائل سروس اور انٹرنیٹ سروس بھی مکمل طور پر بحال ہو گئی۔

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کا احتجاج ختم ہونے کے بعد 4 روز سے بند موٹر ویز کو ہر طرح کی ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا۔

دوسری جانب ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان میمن نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو بند راستے کھولنے کی ہدایت کر دی۔

عرفان میمن نے ہدایت کی ہے کہ تمام بند راستے فوری کھولے جائیں، تمام شاہراہوں پر صفائی کے انتظامات بھی یقینی بنائے جائیں۔

واضح رہے کہ تحریکِ انصاف نے اسلام آباد میں احتجاج ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید