• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

9 مئی کیس: عمر ایوب و زرتاج گل کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں منظور

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

گوجرانوالہ کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں عمر ایوب اور زرتاج گل کے خلاف 9 مئی کے مقدمہ کی سماعت ہوئی۔

دورانِ سماعت عمر ایوب، زرتاج گل اور احمد چٹھہ عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔

عدالت میں تینوں ملزمان نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست جمع کروائیں  جن میں راستوں کی بندش کو جواز بنایا گیا۔

عدالت نے پی ٹی آئی سینٹرل پنجاب کے صدر احمد چٹھہ کی درخواست منظور کر لی جبکہ عمر ایوب اور زرتاج گل کو اپنے کونسل کے ذریعے درخواست جمع کروانے کا حکم دے دیا۔

جس کے بعد عمر ایوب اور زرتاج گل نے اپنے کونسل کے ذریعے حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں جمع کروا دیں جو کہ عدالت نے منظور کر لیں اور پھر کیس کی سماعت 19 دسمبر تک ملتوی کر دی۔ 

یاد رہے کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ گوجرانوالہ کے تھانے کینٹ میں درج ہے۔

قومی خبریں سے مزید