پشاور ہائی کورٹ نے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر، زرتاج گل اور فیصل امین کی راہداری ضمانت سے متعلق درخواستیں منظور کر لیں۔
پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس شکیل احمد پی ٹی آئی رہنماؤں کی راہداری سے متعلق درخواستوں پر سماعت کی۔
عدالت نے درخواست گزاروں کو 10 اکتوبر تک راہداری ضمانت دے دی۔
درخواست گزار کے وکیل نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ مدت سے زیادہ دیر تک جلسہ کرنے پر مقدمات درج کیے گئے،
یاد رہے کہ سماعت کے دوران ایڈووکیٹ جنرل نے درخواست گزاروں کو ایک مہینے کی راہداری ضمانت دینے کی درخواست کی تھی۔
انسدادِ دہشت گردی لاہور کی عدالت نے 9 مئی کو تھانہ شادمان میں جلاؤ گھیراؤ سے متعلق کیس میں قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اور سابق رہنما پی ٹی آئی اسد عمر کی ضمانت میں توسیع کر دی۔
اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اور سابق رہنما پی ٹی آئی اسد عمر سمیت دیگر کی عبوری ضمانت سے متعلق دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔
عدالت نے عمر ایوب سمیت دیگر کی عبوری ضمانت میں 8 اکتوبر تک توسیع کر دی۔
سماعت کے دوران عمر ایوب اور اسد عمر کی جانب سے حاضری معافی کی درخواست دائر کی گئی۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ اسد عمر بیماری کی وجہ سے پیش نہیں ہوئے۔
عمر ایوب کی جانب سے حاضری معافی سے متعلق دائر کی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ عمر ایوب کے اسلام آباد میں دیگر کیسز کی سماعت ہے۔
یاد رہے کہ انسدادِ دہشت گردی لاہور کی عدالت میں عمر ایوب، اسد عمر، رائے حسن نواز اور دیگر نے عبوری ضمانت کی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔
دوسری جانب انسدادِ دہشت گردی لاہور کی عدالت میں 9 مئی کو قصور میں جلاؤ گھیراؤ کے چار مقدمات پر بھی سماعت ہوئی۔
ایم پی اے سردار راشد، شاہد مسعود اور مقصود سمیت دیگر کی ضمانتیں منظور کر لی گئیں۔
عدالت نے وکلاء کے دلائل کے بعد عبوری ضمانتیں کنفرم کیں۔
ملزمان کے خلاف تھانہ کھڈیاں، کوٹ رادھاکشن اور قصور سٹی میں مقدمات درج ہیں۔