• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک اس طرح نہیں چل سکتا جس طرح چلایا جا رہا ہے: خالد مقبول صدیقی

خالد مقبول صدیقی— فائل فوٹو
خالد مقبول صدیقی— فائل فوٹو

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ جس طرح ملک چلایا جا رہا ہے اس طرح نہیں چل سکتا۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ جاگیردارانہ جمہوریت پاکستان کے لیے ٹھیک نہیں، آئین و قانون احتجاج کی اجازت دیتا ہے تشدد کی نہیں۔

خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ جن لوگوں نے مذاکرات کے دروازے بند کیے انہیں معلوم ہونا چاہیے کہ آخری حل مکالمہ ہے، مکالمے کے امکانات ختم نہیں کرنے چاہیے تھے۔

انہوں نے کہا کہ آج کے دور میں سوال کرنا انتہائی اہم ہے، پانی کے مسئلے پر تمام صوبوں کی مرضی سے فیصلہ ہونا چاہیے۔

قومی خبریں سے مزید