• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

9 مئی مقدمات: شاہ محمود قریشی کیخلاف پولیس ریکارڈ پیش

پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی — فائل فوٹو
پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی — فائل فوٹو

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شاہ محمود قریشی کی 9 مئی کے مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں سماعت ہوئی۔

پولیس نے عدالت میں شاہ محمود قریشی کے خلاف تمام مقدمات کا ریکارڈ پیش کر دیا۔

شاہ محمود قریشی کے وکیل رانا مدثر عمر عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔

معاون وکیل نے عدالت کو بتایا کہ راستے بند ہیں، سینئر وکیل آج دلائل کے لیے پیش نہیں ہو سکتے۔

عدالت نے کہا کہ راستے تو کھل گئے ہیں لیکن اگر آپ تاریخ لینا چاہتے ہیں تو ٹھیک ہے۔

عدالت نے شاہ محمود قریشی کی 5 مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر سماعت 11 دسمبر تک ملتوی کر دی۔

قومی خبریں سے مزید